پنجاب اسمبلی کے ملازم کی عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش


 لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی کے ملازم حاجی محمد یوسف نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ زمین پر گر کر شدید زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ملازم نے پنجاب اسمبلی کی پرانی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔پنجاب اسمبلی کا ملازم زمین پر گر کر شدید زخمی ہو گیا، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔