لیبر ڈے کا سب سے اہم اجتماع نیشنل پریس کلب میں منعقد ہو گا

اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد میں لیبر ڈے کا سب سے اہم اجتماع  بدھ کو اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں منعقد ہو گا یوم مئی کے مناسبت سے لیبر تنظیموں کا مشترکہ سیمینار اور ریلی نیشنل پریس کلب اسلام آباد دن 11:30 بجے منعقد ہوگی ۔ ایونٹ میں سابق چیئرمین سینٹ نئیر بخاری، سابق سپیکر راجا پرویز اشرف ، سینیٹر ناصر بٹ، ممتاز یونین رہنما چودھری یاسین سمیت یونین لیڈرز اور ممتاز شخصیات شریک ہوں گی۔