دادو(صباح نیوز)جامشورو میں مسافر کوچ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ جامشورو میں سیہون انڈ س ہائی وے پر ما نجھند کے قریب پیش آیا جہاں کراچی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آگے جانے والے آئل ٹینکر کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر دم توڑ گئے اور25 شدید زخمی ہوئے ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ، پولیس نے حادثے کی تفتیش شروع کر دی۔