لاہور(صباح نیوز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔
پیر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شاد مان نذر آتش کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں کل تک توسیع کردی۔
عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم بھی دیا۔