لاہور (صباح نیوز)ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے اتوارسے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ الحمدللہ، حکومت پنجاب نے آج سے روٹی کی قیمت کم کرکے 16 روپے مقررکردی ہے۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ اس فیصلے پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔واضح رہے کہ اس اعلان سے ایک روز قبل مریم نواز نے صوبے میں آٹے کی قیمت میں بھی کمی کا اعلان کردیا تھا۔صوبہ پنجاب میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 500 روپے کمی کے بعد 2800 روپے سے کم ہو کر 2300 روپے ہو گئی ہے۔