پی ٹی آئی کا پنجاب میں تین جلسے کرنے کا اعلان

کوئٹہ (صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پنجاب میں تین جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کے بیساکھیوں پر آئی ہے،27اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی پنجاب میں تین جلسے کرئے گی، اپوزیشن اتحاد کا  ہفتہ کو پشین ،چمن میں جلسہ ہوگا، موجودہ حکومت فارم 47کے بیساکھیوں پر آئی ہے،27اپریل کو کراچی میں جلسہ کریں گے۔عمرایوب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دیوار سے لگایاگیا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا گیا، سائفر کیس تو اپنی موت آپ مر رہا ہے۔عمرایوب نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی پر بوگس کیسز بنائے گئے، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماوں کو جیل میں ڈالا گیا، میں خود بھی روپوش رہا، جو لوگ کہتے تھے کہ پارٹی ختم ہوجائیگی، یہ ان کی خام خیالی تھی۔ اس وقت ملک میں پی ڈی ایم ٹو کی حکومت ہیں آج پاکستان میں آئین و قانون کا فقدان ہے.پریس کانفرنس کے دوران عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے ججز کودباومیں لانیکی کوشش کی گئی ہم ریاست مدینہ کا قیام چاہتے ہیں۔ عمر ایوب نے کہا ہے کہ سانحہ بہاولنگر میں 2 ادارے آمنے سامنے آئے، اس واقعہ پر انتہائی دکھ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی زرخیر زمین پاکستان کی شاہ رگ ہے، ہم چاہتے ہیں بلوچستان امن کا گہوارہ ہو اور اس صوبے کو بھی پنجاب کی طرح حقوق ملیں۔عمر ایوب نے کہا کہ آج ہم بلوچستان آئے ہیں، یہاں ایک اتحاد کا اعلان ہو گیا ہے، اتحاد کے تحت پشین اور چمن میں جلسے ہوں گے، ہمارے اتحاد کا آئین اور قانون کی بالا دستی کا ایک ہی ایجنڈہ ہوگا، جمعیت علما اسلام کی ہمارے احتجاج میں شامل ہونے کے حوالے سے اتحادیوں سے بات چیت ہوگی ۔

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی ہونی چاہیے مگر یہاں اس کا فقدان ہے جس کی وجہ سے وکلا کے خط کا معاملہ پیش آیا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو سیکیورٹی تھریٹ کے نام پر بند کر دیا گیا، جب ملک میں آئین اور قانون ہوگا تو یہاں سرمایہ کاری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشیت کھائی میں پڑی ہے، قرضے اور بے روزگاری میں میں اضافہ ہوا ہے، ہمارا قائد چاہتا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست بنے اور ملک میں سرمایہ کاری آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں 750 ارب کا پیکج دیا، پی ٹی آئی نے عوام کے ووٹ بھی حاصل کیے اور 180 سیٹیں بھی حاصل کیں،