وزیراعظم کا ترک صدر کو فون،دونوں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارکباد کا تبادلہ

 اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم نے ترک صدر کو فون کیا اور عید کی مبارکباد پیش کی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں عیدالفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا گیا۔وزیراعظم ہاوس کے پریس ونگ کے مطابق دو نوں رہنماوں نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر پاکستان اور ترک عوام کے لیے امن، خوشحالی اور اتحاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ بنیادی قومی مفادات پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے نے فلسطین میں قیام امن پر بھی زور دیا۔ وزیراعظم نے صدر اردگان کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کی دعوت دی۔ اس دورہ سے اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتواں اجلاس بھی منعقد ہونے کے امکانات بھی روشن ہو جائیں گے ۔