خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے بھی بڑے مشکل حالات دیکھے ہیں۔علی امین گنڈاپور

پشاور+سوات(صباح نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے صحافیوں نے بھی بڑے مشکل حالات دیکھے ہیں دہشت گردی، سیلاب اور زلزلوں سے متاثر ہوئے، ان کی مشکلات سے بھی  آگاہ ہوں صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ان خیالات کاا ظہار انھوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر شیرین زادہ کی  ملاقات،علاقائی صحافیوں اور سوات پریس کلب کے مسائل سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی  امین گنڈاپور سے ریجنل یونین آف جرنلسٹس خیبر پختونخواکے صوبائی صدر و صدر سوات پریس کلب شیر ین زادہ کی ملاقات۔ شیرین زادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور انہیں سوات کے عوام اور علاقائی صحافیوں کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف کی پچھلی حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوا جس میں سے کچھ زیر التوا ہیں،

وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ وہ سوات کے عوام کی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور صوبائی حکومت سے سوات کی تعمیر و ترقی کیلئے جتنا بھی ہوسکتا ہے وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ سوات کے صحافیوں نے بھی بڑے مشکل حالات دیکھے ہیں دہشت گردی، سیلاب اور زلزلوں سے متاثر ہوئے ان کی مشکلات سے بھی آگاہ ہوں لہذا تمام صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی جائے گی۔