اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے۔
کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیراور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔میاں صاحب کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے۔ اکائونٹ چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، اپارٹمنٹس لندن میں اور بیٹی کے نام پر ہیں ۔
ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں رول آف لاء میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں؟ مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔اللہ کی شان ہے کہ (ن) لیگ اور فضل الرحمن ،عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔