اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پنجاب میں 52 فیصد آبادی کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے ۔
اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں 52 فیصد آبادی کو کرونا وائرس سے بچاؤکی ویکسین کی کم ازکم ایک خوراک لگ چکی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 48 فیصد، سندھ میں 40 فیصد، بلوچستان میں 17فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں 87 فیصد، آزاد کشمیر میں 59 فیصد، گلگت بلتستان میں 54 فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔ قومی سطح پر مجموعی ویکسینیشن کی شرح 48 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔