ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ کسی سرحد کا پابند نہیں،ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران ، اسلام آباد (صباح نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ کسی سرحد کا پابند نہیں۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر،بین الاقوامی پانیوں میں حادثے کا شکار8 ایرانی ماہی گیروں کو بچانے پردوست اور برادر ملک پاکستان کی بحری فوج کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہیں۔ایران اور پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی کا رشتہ، کسی سرحد کا پابند نہیں۔