پاک افغان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا

کابل(صباح نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ترجیحی تجارتی معاہدہ طے پا گیا ۔ پاک افغان حکام کے درمیان کابل میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق ڈرائیورز اور مددگار عملے کو بارڈر کراسنگ کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرط ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا ، دونوں اطراف سے تجارت کو آسان بنانے کیلئے عارضی داخلہ کاغذات تیار کئے جائیں گے ۔

یکم مئی سے بارڈر پر ٹریڈرز کیلئے بغیر ویزا اور پاسپورٹ کا نظام کام شروع کر دیگا ۔ بار ڈر ٹریڈ بینکنگ نظام کے ذریعے کیا جائے گا ، افغان حکام کی خواہش پرسٹیٹ بینک نظام کو یقینی بنائے گا، عمل درآمد کیلئے پاکستان اور افغانستان حتمی ڈرافٹ ایک دوسرے کے حوالے کرینگے۔