گوجرانوالہ سے 10 ہزار ڈالر تاوان کیلئے مغوی 7 سالہ بچہ بازیاب، ملزمان ماں بیٹا گرفتار


گوجرانوالہ(صباح نیوز) گوجرانوالہ سے 10 ہزار ڈالر تاوان کی خاطر اغوا ہونے والے 7 سالہ بچے کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔

پولیس نے 7 سالہ عیسیٰ کے اغوا میں ملوث ملزمان ماں اور بیٹے کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان نے عیسیٰ کی بازیابی کے لیے 10 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا تھا اور ملزمان نے 5 ہزار ڈالر بیرون ملک کے اکاؤنٹ میں وصول بھی کرلیے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم کاظم کو ڈیجیٹل کرنسی میں 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا تھا اور اس نقصان پورا کرنے کے لیے کاظم اوراس کی ماں نے بچے کو اغوا کیا تھا۔