تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم سازی، فواد چودھری سینئر نائب صدر نامزد


اسلا م آباد(صباح نیوز)تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم سازی کرلی گئی، وزیراطلاعات فواد چودھری پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر نامزد کردئیے گئے۔

نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔وفاقی وزیر اعظم سواتی، خان محمدجمالی اور امیربخش سومرو بھی سینئر نائب صدر  نامزدکردئیے۔ سینیٹر اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی اور ایڈوکیٹ عطا اللہ،عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری اور نوابزادہ شریف جوگیزئی نائب صدور مقرر کردیئے گئے۔

خرم شیر زمان، جنید اکبر، سردار خادم وردک اور شیخ خرم شہزاد کو بطور ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مرکزی تنظیم میں شامل کرلیا گیا۔ مولابخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی اور ملک فیصل دیہوڑ بطور جوائنٹ سیکرٹریز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے مرکزی تنظیم کے ذمہ داران کیلئے نیک تمناوں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔