اسلام آباد(صباح نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اکا ئونٹس منجمد کر دیئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے گئے ۔
پی آئی اے نے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی،ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔ ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکائونٹس منجمد کئے ہیں اور اس عمل سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے ۔ پی آئی اے کے اکائونٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔