سری نگر:بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کارروائیوں کے دوران سری نگر سے4 کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسندی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے ۔
ان نوجوانوں میں محمد یاسین بٹ ، شیراز احمد راتھر، غلام حسن کھانڈے اور امتیاز احمد بٹ شامل ہیں۔ پولیس نے محمد یاسین بٹ ، شیراز احمد راتھر، غلام حسن کھانڈے اور امتیاز احمد بٹ کے خلاف نوگام پولیس اسٹیشن میں یو اے پی اے ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان کے قبضے سے ہتھیار بھی ملے ہیں