پاکستان کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے،عثمان بزدار


لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی، نازک مرحلے میں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی مذمت کرتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، ملک کو امن اور بھائی چارے کا گہوارہ بنانے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، حکومت پولیس شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے، انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی مفادات پر بھی سیاست کرنے کی کوشش کی۔