فیصل آباد: سیکرٹری جنرل البدر مجاہدین غازی اویس ڈار انتقال کر گئے، سید صلاح الدین کا اظہار افسوس
تفصیلات کے مطابق آصف جاوید المعروف غازی اویس ڈار ان دنوں فیصل آباد میں مقیم تھے۔ ان کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدفیصل آباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔واضح رہے کہ غازی اویس ڈار 22 مارچ 2024جمعتہ المبارک کی صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث اپنے رب کے حضور پیش ہوئے۔
کشمیری حریت پسند رہنماوں نے غازی اویس ڈار کے انتقل پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ سبحانہ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائے ، دینی و جہادی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرماتے ہوئے جنت الفردوس میں ان کی شایانِ شان مہمان نوازی فرمائے ، مجاہدین و پسماندگان کو صبرِجمیل عطا فرمائے آمین
حزب سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ البدر مجاہدین کے رہنما مرحوم غازی اویس ڈار نے میدانِ کارزار میں دشمن قابض افواج کے خلاف سینکڑوں معرکوں میں حصہ لیکر حقیقی معنوں میں بھارتی فوجیوں کو تگنی کا ناچ نچایا۔درجنوں بار دشمن کو زچ کرکے کریک ڈاون توڑا۔ جب تک میدان کارزار میں تھے قابض افواج پر ان کا رعب اور دبدبہ طاری تھا۔وہ چیتے کے جگر کا مالک تھا ‘خاص کر بدنام زمانہ اخوان اور ٹاسک فورس کا قلع قمع کرنے میں اس مرد مجاہد نے اہم کردار نبھایا۔ وہ توکل،بہادری اور شجاعت کا پیکر تھے ان کی جدائی تکلیف دہ ہے ۔ایسے بہادر اور غازی ظالم قوتوں کے خلاف مزاحمتی تحریکوں کا اثاثہ ہوتے ہیں ۔تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ دنیا عارضی ٹھکانہ ہے اور یہاں سے ہر ذی روح کو دائمی دنیا کی طرف منتقل ہو نا ہے
واضح رہے کہ غازی اویس ڈار 22 مارچ 2024جمعتہ المبارک کی صبح حرکت قلب بند ہونے کے باعث اپنے رب کے حضور پیش ہوئے ۔سید صلاح الدین احمد نے ان کی مغفرت و بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ مرحوم کے نقش قدم پر چل کر مجاہدین کشمیر کی جدوجہد حصول منزل تک ان شا اللہ جاری رہے گی