اوورسیزکشمیری تحریک آزادی کشمیرکا بڑا اثاثہ ہیں،ڈاکٹر محمد مشتاق خان


اسلام آباد(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے کہاہے کہ اوورسیز کشمیر اور صحافی برادری مسئلہ کشمیرکے سفیر بن کر دنیا میں اجاگرکریں،اوورسیزکشمیری تحریک آزادی کشمیرکا بڑا اثاثہ ہیں،عالمی سطح پر لاکھوں کشمیرکسی نہ کسی انداز سے تحریک آزادی کشمیرکو اجاگر کررہے ہیں مگر ان کی سازی کوششوں اور کاشوں کو منظم اور مربوط کرنے کی ضرورت ہے

ان خیالات کااظہارانھوں  نے احسان الرشید ترابی کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افطارڈنر میں سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیرعبدالرشید ترابی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہانگیر خان پریس کلب برطانیہ کے صدر معروف صحافی وسنکرپرسن محمد شیراز خان ،سیکرٹری  جماعت اسلامی حلقہ مہاجرین  پاکستان صغیر خان میجر شبیر خان ،سیکرٹری جنرل بزنس فورم آزاد کشمیرمحمد یاسین خان ،سمیت دیگر قائدین شریک تھے،پریس کلب برطانیہ کے صدر محمد شیرازخا ن برطانیہ اور یورپ میں کام کے حوالے سے صائب تجاویز دی

اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے حصول کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کشمیریوں کے اس حق کو پوری دنیا نے تسلیم رکھاہے،خود ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے یہ عہد کیاہوا ہے کہ وہ کشمیریوںکو یہ حق فراہم کرے گی کہ کشمیری اپنی آزاد مرضی سے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں،یہ حق مانگنے کی پاداشت میں ہندوستان نے پانچ لاکھوں کشمیریوں کو شہید کیاہے،جو ظلم کی انتہاہے،ہندوستان مقبوضہ کشمیرمیں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہاہے عالمی برادری کو اس کونوٹس لینا چاہیے ۔