پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کی لاہور میں صحافی حسنین شاہ کے قتل کی مذمت


اسلام آباد(عابدعلی آرائیں) پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ(پاس ) نے  لاہور میں کرائم رپورٹر حسنین شاہ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پریس سیکرٹری اعظم گل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاس کے صدر راجہ محسن اعجاز، سیکرٹری عدیل سرفراز اور منتخب کابینہ نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافی کے قتل میں ملوث کرداروں کو کٹہرے میں لائیں۔
صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ راجہ محسن اعجاز نے کہا ہے  کہ  پنجاب حکومت صحافیوں کا تحفظ یقینی بنائے،  صحافی کے قتل کا مقدمہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج کیا جائے سیکرٹری پریس ایسوسی ایشن عدیل سرفراز نے مطالبہ کیا ہے کہ ہر صورت صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے- عدیل سرفراز کا کہنا تھا کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ حسنین شاہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔