شہزاد اکبر نے شدید دباؤ میں کام کیا، فواد چوہدری


اسلا م آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر نے شدید دباو میں کام کیا، مافیاز پر کام کرنا آسان نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفی پر اپنا ردعمل دیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نے بہترین طور پر کیسز کو دیکھا۔واضح رہے کہ ٹوئٹر پر شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کی اطلاع دی اور کہا کہ امید ہے وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔