پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائی کورٹ نے دورنِ احتجاج فائرنگ کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کو 21 مارچ تک ضمانت دے دی۔
پشاور ہائی کورٹ میں محسن داوڑ کی درخواستِ ضمانت پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار شاہ نے سماعت کی۔محسن داوڑ کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے انہیں 21 مارچ تک ضمانت دے دی۔
یاد رہے کہ محسن داوڑ نے 10 فروری کو میران شاہ میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا تھا، احتجاج کے دوران فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ محسن داوڑ زخمی ہوگئے تھے۔