پشاور(صباح نیوز)پشاور کے بورڈ بازار دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، زخمی دہشت گرد ہوش میں آگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے مبینہ دہشت گرد کو ہوش آگیا۔پولیس کے مطابق زخمی دہشت گرد ہسپتا ل میں زیرعلاج ہے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، دھماکا بارودی مواد منتقل کرتے وقت ہوا تھا، دھماکے میں موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔