پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا امکان ہے، آئندہ چند روز میں مزید معاونین خصوصی کی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق نوشہرہ سے میاں عمر یا ادریس خٹک کو ذمہ داری دی جا سکتی ہے، باجوڑ سے انورزیب خان، چارسدہ سے عارف احمد زئی کو معاون خصوصی بنانے کا امکان ہے، تیمورسلیم جھگڑا کو بھی کسی محکمے کی ذمہ داری مل سکتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں وزرا اور مشیروں کی تعداد پوری ہے، وزرا و مشیروں کی تعداد پوری ہونے کے بعد اب معاونین خصوصی ہی تعینات کیا جاسکتا ہے، کابینہ میں مشیروں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق کئی سینئر اور دیرینہ اراکین نظر انداز ہونے کے باعث ناراض ہیں۔