کراچی، سمندر میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ 4ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں


کراچی(صباح نیوز) کھلے سمندر میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے 14 ماہی گیروں میں سے 4 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ملنے والی 4 ماہی گیروں کی لاشیں کورنگی سرد خانے منتقل کی گئی ہیں جبکہ چاروں لاشوں کی شناخت شکیل، حسین ہاشم اور عالم کے نام سی ہوئی۔کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں لاپتہ باقی 10 ماہی گیروں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ 6 روز قبل 5 مارچ کو ابراہیم حیدری سے شکار کے لئے گہرے سمندر میں جانے والی آل اسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے31 کو بچالیا گیا تھا۔