گلشن کو ملک کا مثالی ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہو ں گے ،ڈاکٹر فواد احمد

کراچی(صباح نیوز)چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے کہا ہے کہ گلشن کو کراچی اور پاکستان کا مثالی ٹاؤن بنانے میں کامیاب ہو ں گے .ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین ابراہیم صدیقی ،میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلوڑ ودیگر بلدیاتی نمائندگان کے ہمراہ صحافیوں کو تین مہینے کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ مختصر عرصے میں بجٹ کو عالمی معیار کا بنایا گیا ہے ،آن لائین کمپلین کیلئے ایپ متعارف کروادی گئی ہے جس کی بدولت گلشن اقبال ٹاؤن کے مکین فنگر ٹپ پر عوامی مسائل حل کرواسکیں گے، ہر یوسی میں دس ہزار اسکوائرفٹ پر سڑکوں کی استرکاری کا ہدف مقرر کردیا ہے جس پر عمل درآمد بھی  شروع کر دیا گیا ہے ،ہر یوسی میں کمیونیٹی سینٹر بنانے جارہے ہیں

جہاں لائبریری اور انڈور گیمز سمیت دیگر سہولیات موجود ہونگی،7 پارکس ڈویلپ کر چکے ہیں جبکہ 9 پارکوں پر کام جاری ہے پارکوں کو عوام کیلئے فری کرنے پر منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس کیلئے ایسی پالیسی وضع کی جارہی ہے کہ پارک مفت ہونے کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کا بھی مناسب انتظام ہو ،چار ہزار اسٹریٹ لائٹس کی شکایتوں کا ازالہ ممکن بنادیا گیا ہے ملازمین کیلئے ہیلتھ پالیسی متعارف کروانے کے ساتھ ٹاون کی سطح پر پینشن اکاونٹ کھول دئیے گئے ہیں جیسے ہی اس مد میں پیسے کا اجرا ہوگا پینشنرز کو سہولیات فراہم کرینگے     چھ اسکولوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کر دیا جب پہلی بار وزٹ کیا تو طالبات کے اسکول میں واش روم نہیں تھا ۔ تمام ملازمین کو میڈیکل سہولت ۔ اسپتالوں کی حالت بہتر بنائیں گے ۔ گروپ انشورنس ۔ پنشن کے اکاونٹ الگ کھول کر اس میں رقم جمع کرانا شروع کر دی ۔

 مراد علی شاہ سے میٹنگ میں کہا تھا کہ واٹر بورڈ بلدیاتی اداروں کے ماتحت نہیں لیکن جب گٹر بہتا ہے سڑک خراب ہو تو ملبہ منتخب نمائندوں کے سر پر گرتا ہے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہری سہولیات کے تمام محکموں کو ایک چھتری تلے لایا جائے ۔تاکہ بلدیاتی اداروں پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو ۔ روڈ خراب ہو تی ہے تو واٹر بورڈ پیسے بھی نہیں دیتا۔  انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن ہمارے ماتحت نہیں ہے لیکن جہاں تک ممکن ہو رہا ہے اس سے متعلق مسائل کو حل کر رہے ہیں،ہماری گزارش ہے کہ مختلف شہری سہولیات فراہم کرنے والے  اداروں کو ون ونڈو کیا جائے تاکہ عوامی مسائل حل کرنے میں آنے والی دشواریوں کو باآسانی حل کیا جاسکے،غرض جو بھی محکمہ جات گلشن اقبال ٹاون کی دسترس میں ہیں ان کے لحاظ سے بہتری لانے کیلئے  کام کر رہے ہیں جس کے نتائج بھی دکھائی دے رہے ہیں، اون ریسورسز اور حکومت سندھ کی جانب سے جو فنڈز دستیاب ہیں انہیں ایمانداری کے ساتھ خرچ کیا ہے۔