کراچی(صباح نیوز)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)نے سال 2023-24کے لیے اسکروٹنی کم انرولمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کردیا ۔جس کے چیئرمین اعجاز الحق(سیکریٹری جنرل) مقرر کیے گئے ہیں۔
کمیٹی کے اراکین میںارشاد احمد عارف، انور ساجدی، عامر محمود، سردار خان نیازی،طاہر فاروق، یوسف نظامی، عارف بلوچ اور غلام نبی چانڈیو شامل ہیں۔
اس کمیٹی کا مقصد سی پی این ای کے اسکروٹنی کم انرولمنٹ طریقہ کار پر رکنیت کی درخواستوں پر غورکرنا اور اسٹینڈنگ کمیٹی کو سفارشات پیش کرنا ہے۔