سری نگر— بھارت نے مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب کی سرحد پر شاہ پور کنڈی ڈیم مکمل کر کے پاکستان کی طرف بہتے والا دریائے راوی کا 12 ہزار کیوسک پانی روک دیا ہے۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق دریائے راوی کے 12 ہزار کیوسک پانی کا پاکستان کی طرف بہاو رک گیا ہے ۔شاہ پور کنڈی ڈیم پنجاب اور جموں و کشمیر کی سرحد پر واقع ہے۔1979 میں ڈیم کی تعمیر شروع ہوئی تاہم مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب کے تنازعے کے باعث ڈیم کی تعمیر رک گئی تھی۔ بھارتی حکومت نے 2008 میں شاہ پور کنڈی منصوبے کو قومی منصوبہ قرار دے کر تعمیر شروع کرائی تاہم 2014 میں پنجاب اور جموں و کشمیر کے درمیان تنازعے کی وجہ سے یہ منصوبہ دوبارہ تعطل کا شکار ہو گیا تھا 2018 میں مودی حکومت نے اس منصوبے پر کام دوبارہ شروع کر ادیا تھا آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ڈیم کی تعمیر میں تیزی پیدا کی گئی جبکہ اب یہ ڈیم مکمل ہو گیا ہے۔
بھارتی حکومت کا دعوی ہے کہ 1960 کے سندھ طاس آبی معاہدے کے تحت دریائے راوی کے پانی پر بھارت کا خصوصی حق ہے بھارت کا کہنا ہے کہ راوی کا جو پانی اب تک پاکستان جا رہا تھا اب جموں و کشمیر کے دو اہم اضلاع کٹھوعہ اور سانبہ اضلاع کی 32,000 ہیکٹر سے زیادہ اراضی کو ملے گا