رین ایمرجنسی ۔ گلشن اقبال ٹاؤن کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کراچی(صباح نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کی پیشگوئی کے بعد چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے تمام محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ رین ایمرجنسی نافذ کر دی ۔وہ گلشن اقبال ٹاؤن آفس میں محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین ابراہیم صدیقی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر فواد نے کہا کہ تمام  محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ یونیورسٹی روڈ اور شبیر عثمانی روڈ پر جنریٹر اسٹینڈ بائی رکھے جائیں گے ۔ ٹرکوں اور ٹریکٹرز سمیت ٹاون کی تمام گاڑیاں سڑکوں پر موجود رہیں گے ۔ فوری پانی کی نکاسی کرکے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے ۔

انہوں نے ہدایت کی کہ حادثات سے بچا کے لئے ٹان کی تمام سڑکوں پر مین ہولز اور نالوں کے قریب نیو جرسی بیریئر لگائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ کچرا کنڈیوں اور کھلے مقامات سے تمام کچرا صاف کیا جائے ۔ تمام مین ہولز کے ڈھکن لگے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے موقع پر ٹاون کے تمام منتخب نمائندے سڑکوں پر موجود رہیں گے ۔ اس موقع پر  ڈائریکٹر بی اینڈ آر راشد فیاض جاوید بھیو ایگزیکٹو انجینئر ایم اینڈ ڈی  را شمشاد ڈائریکٹر میونسپل سروسز ۔ اور محمد مسعود بھی موجود تھے۔