کراچی، کار فٹ پاتھ پر سوئے بے گھر افراد پر چڑھ گئی،2بھائی ہلاک ،3زخمی


کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ناگن چورنگی پل کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے بے گھر افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 2 بھائی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کار میں 2افراد سوار تھے جو حادثے کے وقت نشے میں دھت تھے، دونوں افراد واقعہ کے بعد گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔مرنے اور زخمی ہونے والے تمام افراد آپس میں بھائی اور بے گھر ہیں، واقعہ کے وقت وہ لوگ فٹ پاتھ پر سو رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں 22 سالہ بالے اور 8 سالہ اشوک شامل ہے جبکہ زخمیوں میں سری رام، سیتا رام اور لالے شامل ہیں۔