امریکی فضائیہ کے رکن کی خود سوزی مسلم حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے. صاحبزادہ ابوالخیرمحمدزبیر

حیدر آباد(صباح نیوز) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزاہ ابوالخیرمحمدزبیر نے کہا ہے کہ امریکی فضائیہ کے رکن ایرون بشنیل کی خود سوزی دنیا بھر کے مسلمان حکمرانوں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے ۔غزہ میں اسرائیل کئی ماہ سے جس طرح فلسطینیوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہا ہے اور مسلمانوں کے خلاف جس طرح وہ ہولو کاسٹ برپا کئے ہوئے ہیں اس پر پوری امت مسلمہ بے چین و بے قرار ہے لیکن مسلمان حکمراں چین کی نیند سورہے ہیں انہیں تیس ہزار بچوں بوڑھوں اور جوانوں اور خواتین کی سسکتی ہوئی لاشیںنہ نظر آرہی ہیں نہ ان کی سسکیاں سنائی دے رہی ہیں امریکی فضائیہ کے رکن ایرون بشنیل نے اس ظلم کے خلاف اسرائیلی سفارتخانہ کے سامنے خود سوزی کر کے ان مسلمان حکمرانوں کی غیرت کو للکارا ہے کا ش اس کا یہ عمل ان حکمرانوں کی غیرت کو جگادے اور وہ مذمتی قراردادوں کے بجائے کوئی عملی اقدام کر کے اس ظلم اور اس انسانی نسل کشی کو رکواکر اپنی ایمانی غیرت کا ثبوت دے دیں ۔