جموں:مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آج صبح سویرے 4.0 شدت کا زلزلہ آیا۔
زلزلہ صبح 2 بجکر53 منٹ پر آیا۔ مقبوضہ علاقے کے ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ عامر علی نے کہا کہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ڈوڈہ کے علاقے میں زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر نیچے تھا۔