کوئٹہ(صباح نیوز) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صدر مولاناعبدالحق ہاشمی جنرل سیکرٹری سید مومن شاہ جیلانی ، مولانا انوارالحق حقانی ،علامہ ہاشم موسوی ،پیر سید حبیب شاہ چشتی ،علامہ مقصود علی ڈومکی ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ،اکبرحسین زاہدی،برکت علی مظہری ،مولاناعبدالکبیر شاکر، علامہ جمعہ اسدی ، ، سہیل اکبر شیرانی ،سید محمد رضااخلاقی،اقتداراحمد ،محمد ادریس مغل ،ولایت حسین جعفری ،سید ظفرعباس شمسی نے کہاکہ ختم نبوت کے حوالے سے چیف جسٹس وعدالت کے فیصلے پر تشویش وپریشانی پوری قوم کولاحق ہوگئی عدالت علمائے کرام سے مشورہ کرکے دوبارہ اس فیصلے پر غور وفکر کرکے اس کی تشریح کریں ۔غلط فیصلے کی وجہ سے ملک وقوم میں تشویش پائی جاتی ہے جو کو فوری ختم کرنا عدالت کا کام ہے ۔خدانخواستہ اس قسم کے مبہم وغلط فیصلوں سے حالات خراب اوربدامنی ونفرت پھیل سکتا ہے اعلیٰ عدلیہ ، چیف جسٹس خود اپنے فیصلوں پر فی الفور نظرثانی کرکے اس کی تشریح کریں کروڑوں لوگوں میں تشویش وغصہ پایا جاتاہے چیف جسٹس فیصلے کی تشریح وونظرثانی کے ذریعے عوام الناس کو تسلی دیں بصورت دیگر حالات خراب ہوں گے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں ہوگاعوام کو قادیانیوں کومذہبی آزادی دینے کے فیصلے پر تشویش ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت نبوت اسلام کی اساس ہے جس پر اسلام کی پوری عمارت کھڑی ہے قانون امتناع قادیانیت آرڈیننس کی روشنی میں کوئی قادیانی شعائر اسلام کا استعمال نہیں کر سکتا ۔چیف جسٹس کے فیصلے سے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ختم نبوت کے حوالے سے قرآن وسنت کے احکامات کو قبول کیاجائیگا قرآن وسنت کی تشریح جید علما ئے کرام ہی کر سکتے ہیںچیف جسٹس فیصلے کی تشریح کرتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کریں تاکہ حالات خراب نہ ہو انہوں نے کہاکہ علمائے کرام آئمہ کرام تمام مکتب فکر کے اماموں سے اپیل کی کہ آج جمعتہ المبارک کے دن جمعہ نمازکے موقع پر علمائے کرام، آئمہ کرام وامام حضرات صوبہ بھر کے مساجد میں خطبات جمعہ کے موقع پر ختم نبوت کے موضوع پرعوام کی رہنمائی کرتے ہوئے عقیدہ ختم نبوت کی تشریح کریں ممبرومحراب کے ذریعے تواناآوازبلند کریں عوام کو شعور وآگہی دیکر ختم نبوت کا دفاع کریں #
Load/Hide Comments