پیپلزپارٹی کی نو منتخب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب


کراچی(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی نو منتخب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کرینگے، پیپلزپارٹی قیادت کی ہدایت پر سندھ اسمبلی کے نومنتخب ارکان پہلے ہی کراچی میں موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کے نام کا فیصلہ بھی پارلیمانی اجلاس میں ہوگا، صوبائی اسمبلی میں خواتین، اقلیت کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشن کے بعد حکومتی و پارلیمانی عہدوں پر امیدوار نامزد کئے جائیں گے۔