کراچی(صباح نیوز) ڈی ایچ اے اور سی بی سی کے تعاون اور اشتراک سے ہارٹی کلچر سوسائٹی کے تحت 73ویں پاکستان سالانہ پھولوں کی نمائش 22تا 25 فروری2024 اے کے خان پارک سی ویو ڈی ایچ اے میں منعقد ہوگی ۔ صوبائی نگراں وزیر صحت ڈاکٹر سعد خالد نیاز نمائش کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے مطابق نمائش دیکھنے کے لیے کراچی اور ملک کے دوسرے شہروں کے علاوہ بیرون ِ ممالک سے بھی لوگ شرکت کریں گے ۔کئی برسوں سے منعقدہونے والی پھولوں کی اس نمائشوں میں گھروں، دفاتر ، کلب ، کارخانے ، پارکس اور سڑک کنارے پھولوں کی سجاوٹ کرنے والے ادارے حصہ لیتے رہے ہیں۔سیکریٹری ہارٹی کلچر ل سوسائٹی آف پاکستان نے ڈی ایچ اے کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا اور کہا ہے کہ ایسی ماحول دوست تقریب کراچی والوں کے لیے تحفے سے کم نہیں ہے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments