کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی،نائب امیر صوبہ وحق دوتحریک کے قائد ممبر صوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ ،ممبر صوبائی اسمبلی وصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہاکہ جماعت اسلامی کو اللہ رب العزت نے بلوچستان کے مشرق ومغرب سے کامیاب کرکے عوام کی خدمت کا موقع دیا بلوچستان کے مشرق ومغرب سے کامیابی اہل بلوچستان وعوا م کیلئے نیک شگون ثابت ہوگا ۔ الحمداللہ عوام الناس نے ووٹ اور نوٹ کی صورت میں امانتیں دیکر سرخرو کر دیا عوام کا امتحان ختم اور ہمارا شروع ہوگیا ہے ۔ہم اسمبلی میں بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کرکے مظلوموں کیلئے توانا آوازبنیں گے ڈاکوئوں لٹیروں بے دین طبقات سے حقوق چھین لیں گے اپنے آپ کو خدمت اور احتساب کیلئے ہر وقت پیش کریں گے ۔بدقسمتی سے ہر دور میں وزراء کے نام پر ٹھیکیدار ہم پر مسلط تھے جو ذاتی مفادات کیلئے قومی دولت بیچتے تھے ۔نوکریوں ،سیندک ،ریکوڈک ،ساحل ووسائل بیچنے والوں کو ہرانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔کراچی کی طرح گوادرمیں بھی ہماراقومی اسمبلی کا سیٹ چھین لیا گیا ہے گوادر وجعفرآباد کے عوام کے منتخب نمائندگا ن اسمبلی میں انشاء اللہ پورے بلوچستان کے مظلوم عوام کی بہترین نمائندگی کرکے دیانت واخلاص کیساتھ کام کریں گے۔اکثر پارٹیوں کا ہم سے رابطے ہیں اور سودابازٹھیکدار نہیں بنیں گے بلکہ عوام کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑیں گے ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کی جانب سے دربارمیرج ہال میں نومنتخب ممبران اسمبلی کیلئے منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری زاہدا ختر بلوچ ،امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ حافظ نورعلی ،افتخاراحمدکاکڑودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کی جانب سے استقبالیہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزیدکہاکہ جماعت اسلامی کے منتخب ممبران اسمبلی اللہ کی تائید ونصرت اور عوام الناس کی مدد سے بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوان اور علمائے کرام سمیت ہر طبقہ فکر کیلئے کام کریگی اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموارظلم وجبر لاقانونیت بدعنوانی اوربدامنی کاخاتمہ کرنے میں اہم کردار اداکریں گے ۔سیکولر بے دین بدعنوان عناصر کا ہر سطح پر پیچھا کرکے احتسا ب کیا جائیگا جماعت اسلامی کے ممبران اسمبلی پارلیمان میں بہترین دیانت دار باصلاحیت باکردار ثابت ہوں گے ۔ہمیں ووٹ الیکشن کمپیئن میں نوٹ ،ٹرانسفارمر ،شمسی ودیگر مراعات تقسیم کے بدلے نہیں بلکہ دیانت خدمت اورعوام کے درمیان موجودہونے کی وجہ سے ملے ہیں ۔دین وقومیت کے نام پرجتنا کھیلنا،لوٹنا تھا لوٹ لیا اب مخلصین ،اتحاد ویکجہتی اورخدمت کا دورآیا ہم دین کے نام پر خدمت کے نام پر لوگوں کو متحد کریں گے ہم ایسی دیانت داری و اخلاص اورنیک نیتی سے بہترین خدمت کرکے اگلی حکومت بلوچستان میں بنائیں گے ۔ جماعت اسلامی کے امیدواران نے بدعنوان اشرافیہ کو بدترین شکست دے دیا گوادر کے عوام نے کروڑوں روہے ہزاروں نوٹ ہم پر اعتبارکرکے دے دیے اللہ کی تائید ،حمایت ونصرت ،عوام کے ووٹ سے ہم منتخب ہوئے ہم بلوچستان ے مظلوموں کی نمائندگی کریں گے سڑکوں میں جدوجہد کے بعد اب پارلیمان میں جدوجہد کریں گے بلوچستان وسائل وخزانوں اور جفاکش نوجوانوں ومخلص دیانت دار عوام سے مالامال ہیں انشاء اللہ بلوچستان کے وسائل بلوچستان پر دیانت داری سے خرچ کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے ممبران اسمبلی کی شکل میں ٹھیکیداروں کوشکست دیں گے ۔ہم دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے دن رات ایک کرکے مظلوم عوام کی خدمت کریں گے وفاق ولٹیروں سے حق چھین لیں گے اس کے بدولت بلوچستان میں آنے والادورانشاء اللہ جماعت اسلامی کا ہوگا