سجاول (صباح نیوز)سندھ کے ضلع سجاول کی تحصیل جاتی کے گائوں طالب رچھو میں خسرہ سے 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ڈی ایچ او ڈاکٹر حنیف میمن کا کہنا ہے کہ پورے ضلع میں خسرہ سے بچا ئوکی ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی اموات سے متعلق تحقیقات کی جارہی ہیں۔
ڈاکٹر حنیف میمن کے مطابق متاثرہ گائوں میں ٹیم بھیجی ہے، رپورٹ آنے پر مزید اقدامات کئے جائیں گے۔