کوئٹہ۔(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الیکشن کو سلیکشن بناکرپوری قوم کواحتجاج پر مجبور کر دیا ۔کراچی سمیت ملک بھر میں جماعت اسلامی کی مینڈیٹ چوری کرنے کے خلاف ہمارااحتجاج جاری رہے گا دھاندلی کی وجہ سے ایک بار ملک دولخت ہوا اب پھر مقتدر قوتوں کاکیاارادہ ہے ۔عوامی مینڈیٹ سے کھلواڑکیا گیاکمشنر پنڈی کی طرح اور بھی لوگوں کی غیرت جاگ جائیگی دھاندلی کے ذمہ داران اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو عبرت ناک سزادینی چاہیے دھاندلی زدہ الیکشن ،ناانصافی ،بے ضابطگیوں کے ذمہ دار الیکشن کمشنراور ادارے ہیں ۔آئین وقانون کی حکمرانی کی راہ میں الیکشن کو سبوتاژ ،عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والے مفادپرست ،ظالم طبقات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیاست میں مداخلت کرنے والوں نے الیکشن کومتنازعہ ،دھاندلی زدہ بناکر سیاست جمہوریت ،پارلیمنٹ کو بدنام کرنے کی سازش کی ۔ اے پی ڈی ایم کی دوسری قسط عوام کو لوٹنے ،تباہ کرنے مہنگائی بدعنوانی بدامنی میں اضافے کیلئے ایک بارپھر قوم پرناجائز طریقے سے مسلط ہورہے ہیں اے پی ڈی ایم نے ڈیڑھ سال میں تاریخی بھاری سودی قرضے لیکر ملک میں بدعنوانی مہنگائی اوربے روزگاری میں بدترین اضافہ کیا الیکشن مہم کمپیئن میں اے پی ڈی ایم پارٹیوں نے عوام کو بے وقوف بناکردوبارہ دھوکہ دینے اورووٹ کے حصول ڈرامہ رچایا اب وہی پارٹیاں وہی پارٹی سربراہان پھر ایک دوسرے سے ملکر حکومت بناکر مہنگائی وسودی قرضوں کے حصول کانیا ریکارڈبنائیں گے ۔ڈیڑھ سالہ حکومت میں اے پی ڈی ایم قوم کیلئے ناسور ثابت ہوا اب اس سے بڑھ کر تباہی وبربادی لے آئیگا۔دھاندلی کیخلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں احتجاج کر رہی ہے ۔نگران وزراء زمینی حقائق کے برخلاف بیانات دیکر عوام کے زخموں پر نمک پاشی کر رہے ہیں ۔بدقسمتی سے نگران حکومت نے نہ صحیح حکمرانی کی نہ صحیح الیکشن کروایا سابقہ وزراء وحکومتوں کی طرح بس صرف خالی خولی بیانات ،بے عمل دعوے کیے جارہے ہیں ۔دھاندلی زدہ الیکشن کی وجہ سے قوم کا وقت سرمایہ ضائع اورتباہی وبربادی کی راہ ہموار کی ۔مہنگائی، غربت ،بھاری سودی قرضے ،لاپتہ افرادکی عدم بازیابی ،لاقانونیت ،ناانصافی سمیت دیگر تمام مسائل میں روزبروزاضافہ ہورہا ہے مگر مقتدر قوتیں ،حکومتیں وادارے خاموش تماشائی کامنفی کردار اداکر رہے ہیں جماعت اسلامی ہر ظلم وجبرکے خلاف میدان عمل میں ہے عوام نے بلوچستان کے گوادر وجعفرآباد میں جماعت اسلامی پر اعتماد کیا انشاء اللہ مولاناہدایت الرحمان بلوچ اور عبدالمجید بادینی مثالی دیانت داری کیساتھ تاریخی خدمات سرانجام دیں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments