محمد حسین محنتی آنکھ کے آپریشن کے بعد روبصحت

کراچی(صباح نیوز) امیرجماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کا مقامی نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد وہ اپنے گھر منتقل اور روبصحت ہیں، جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ نے تمام احباب سے صوبائی امیر محمد حسین محنتی کی جلد ومکمل صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔