کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے صہیونی ریاست کی جانب سے 135دن سے فلسطینیوں کے قتل عام اور غزہ کو قبرستان بنائے جانے والے عمل پر عالمی ضمیر کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کی بے حسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ واسرائیل کے تمام تر انسانیت سوز مظالم کے باوجود فلسطنیوں کے جذبہ جہاد اور شوق شہادت والے جذبے کو شکست نہیں دی جاسکتی۔ 7اکتوبر سے ابتک 135دنوں کے دوروان صہیونی فوج کی جارحیت سے 28,858فلسطینی شہید،68,677زخمی جبکہ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر اور ہزاروں بچے اپنے خاندانوں سے بچھڑگئے ہیں مگر اس کے باوجود عالمی ضمیر ،انسانی حقوق کے ادارے اور بے حس مسلم حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ مسلم دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت پاکستان بھی فلسطینی عوام کے قتل عام پرمجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں نگراں حکومت جو انتخابات میں دھاندلی کی سرپرستی اور راتوں رات قیمتوں میں اضافہ کرنے میں دیر نہیں کرتی مگر فلسطین وکشمیر میں جاری ظلم و انسانی حقوق کی شدید پامالی پر لب کشائی کی بجائے بے شرمی وڈھٹائی کے ساتھ دم دبائے ہوئے ہے۔ جماعت اسلامی رہنمائ نے مزید کہا کہ حکمران بھلے غیروں کے غلام رہیں مگر پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلم عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ کے ہاں دیر ہے مگر اندھیر نہیں ہے ایک دن ضرور ان کی جدوجہد وقربانیاں رنگ لائیں گی، افغانستان میں امریکہ کی شکست کی طرح اسرائیل کو بھی ذلت ورسوائی ملے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments