بہاولپور میں نمونیا سے مزید3بچے جاں بحق


 بہاولپور(صباح نیوز)بہاولپور کے بہاول وکٹوریہ ہسپتا ل میں 24گھنٹوں کے دوران نمونیا انفیکشن سے مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔

ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتا ل ڈاکٹر عامر بخاری کے مطابق رواں سال نمونیا انفیکشن سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 37 ہو گئی ۔ڈاکٹر عامر بخاری نے بتایا کہ ایمرجنسی وارڈ اور بچہ وارڈ میں نمونیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 34 ہو گئی ۔