کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دائرکردی


کراچی (صباح نیوز) بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست دائرکردی۔

کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 79 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی جو دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائرکی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)کے الیکٹرک کی درخواست پر2 فروری کوسماعت کریگا اور منظوری کی صورت میں صارفین کو2 ارب 10 کروڑروپے کا ریلیف ملے گا۔