وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی کی زیر صدارت اہم اجلاس

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی کی زیر صدارت بدھ کو وفاقی وزارت تعلیم میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ایف ڈی ای اور ایچ ای سی کے سینئر نمائندوں کے علاوہ وزارت تعلیم کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی کو ایچ ای سی نے پرائیویٹ ممبرز بل دی سمارٹ انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2023 بارے میں بریفنگ دی۔

انہیں بتایا گیا کہ ایچ ای سی یونیورسٹی اساتذہ کے لئے سروس سٹرکچر اور پروموشن پالیسی تیارکر رہا ہے۔ ڈی جی ایف ڈی ای نے وفاقی وزیر کو ایف ڈی ای کے اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔مدد علی سندھی کو اس وقت اسلام آباد میں کیمبرج سسٹم کے تحت اے اور او لیول میں زیر تعلیم طلبا کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں ان کی تعداد تقریبا 6 ہزار ہے۔مدد علی سندھی نے ایچ ای سی اور ایف ڈی ای کو پالیسی کی تشکیل اور اس طرح کے منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنے کا حکم دیا۔۔