لاہور(صباح نیوز) لاہور کی 6 بڑی جامعات کے طلباء نے لاہور گریژن کا دورہ کیااور جوانوں کے حوصلے کی تعریف کی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جامعات کے طلباء کو لاہور گریژن کے دورہ کے دوران پاک فوج کی تربیتی سرگرمیوں، معمول کار کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ طلبا نے پاک فوج کے ساتھ پورا دن گزارا۔
طلبا نے جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں،بلندعزم اورحوصلے کی تعریف کی جبکہ جامعات کے وائس چانسلرزاوراساتذہ بھی اس موقع پرموجودتھے۔طلبا ء نے آرمر، آرٹلری اور انفنٹری یونٹس کے جوانوں سے ملاقات کی اور آوٹ ڈور فیلڈ سرگرمیوں میں بھی گہری دلچسپی کا اظہار کیا