بلوچستان،قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں برآمد


قلعہ سیف اللہ (صباح نیوز)بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کے پہاڑی علاقے سے 6 لاشیں بر آمد کی گئی ہیں۔

لیویز حکام نے بتایا کہ ایک نعش کی شناخت ہو چکی ہے جو کہ ایک مقامی تاجر تھا، ان لاشوں کو گزشتہ روز قتل کر کے یہاں ڈالا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، باقیوں پر تشدد کیا گیا تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

\اس سے قبل قلعہ سیف اللہ میں 7 فروری کو جمعیت علمائے اسلام(ف)کے انتخابی دفترکے باہر دھماکا ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔