کوئٹہ (صباح نیوز) بلوچستان کی قوم پرست جماعتوں نے مبینہ انتخابی دھاندلی کے خلاف کل ( اتوارکو)مشترکہ احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشتونخوا میپ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ، بلوچستان نیشنل پارٹی، نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پختونخواملی عوامی پارٹی نے مشترکہ طور پر انتخابات میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ میں کل 11 فروری کو 11 بجے ڈی سی آفس کوئٹہ پر دھرنا دیا جائے گا ۔ 12 فروری 2:30بجے تک شٹرڈاون ھڑتال ہوگی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments