کوئٹہ (صباح نیوز)نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں خاتون خود کش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے،امیداوارمیٹنگز گھر کے اندرکریں،عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے ۔
نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کوئٹہ میں سکیورٹی تھریٹ کے حوالے سے ٹوئٹر پر بیان دیا کہ کوئٹہ میں خاتون خودکش حملہ آور کی موجودگی کا تھریٹ الرٹ موجود ہے۔جان اچکزئی نے کہا کہ تھرٹ الرٹ کے پیش نظر عوامی جلسوں اور انتخابی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی۔جان اچکزئی نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواروں پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی میٹنگز گھر کے اندر کریں، حکومت بلوچستان انتخابی مہم کی ضرورت کو تسلیم کرتی ہے لیکن عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔