لورالائی (صباح نیوز)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح زلزلے کے جھٹکے ژوب ، لورالائی سمیت مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت3.8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 24کلو میٹر زیر زمین تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 33 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔زلزلے میں تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔