اسلام آباد (صباح نیوز)کوروناوائرس ایک مرتبہ پھر جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچ گیا۔
اسپیشل جج سینٹرل محمدآصف اور ان عملے کے چار ارکان کوروناوائرس کا شکار ہو گئے۔ اسپیشل جج سینٹرل محمد آصف نے کوروناوائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آگیاہے جبکہ ان کے عملے کے چارارکان کو بھی کوروناہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالتیں بھی جوڈیشل کمپلیکس میں واقع ہیں اور اس سے قبل بھی احتساب عدالتوں کے عملے کو کوروناوائرس ہوا تھا جس کی وجہ سے نیب کیسز کی کاروائی بھی متاثر ہوئی تھی۔ دوبارہ جوڈیشل کمپلیکس میں کوروناوائرس کے کیسز رپورٹ ہونے پر وکلاء اور سائلین بھی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔