کروڑوں روپوں کے اشتہارات رولزکی خلاف ورزی ،الیکشن کمیشن قوانین پر عمل درآمد کروائیں،مولانا عبدالحق ہاشمی

کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ الیکشن منصفانہ غیر جانبدارانہ کیساتھ سب کو جمہوری طریقے سے حصہ لینے کی اجازت ہو۔کروڑوں روپوں کے اشتہارات رولزکی خلاف ورزی ،الیکشن کمیشن قوانین پر عمل درآمد کروائیں۔زرداری ،نوازسمیت کسی لاڈلے سپرلاڈلے کوپھر مسلط کرنے کے بدترین نقصانات ہوں گے ۔چارمہینے سے چمن میں دھرنا جاری مگر پوچھنے والا نہیں۔لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ترہوتاجارہاہے جماعت اسلامی نے گوادر سے ژوب تک صوبہ بھر میں دیانت دا ردین دار مخلص امیدوارکھڑے کیے ہیں ۔عوام الناس مسائل کے حل ،حقوق کے حصول ترقی وخوشحالی اور امن وعدل کیلئے جماعت اسلامی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔

  اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں ،مقتدرقوتوں کی نااہلی ناکامی بدعنوانی کی وجہ سے آج بلوچستان کے عوام نے سراپا احتجاج ،غربت کا شکار اور جائز جمہوری حقوق کیلئے پریشان ہیں اگر عوام نے ہوش کا ناخن لیا سمجھداری سے مسلط شدہ نااہلوں ،موروثی قوتوں ،دوسروں کے آلہ کاروں کو الیکشن میں مستردکرکے جماعت اسلامی کے اہل دیانت دار لوگوں کا ساتھ دیاتوبلوچستان کے حالات تبدیل ہوسکتے ہیں ۔حکومتیں، مقتدر قوتیں،قومی جماعتیں لاپتہ افراد کی بازیابی،حقوق کی فراہمی ،ساحل وبارڈرز،وسائل کی منصفانہ تقسیم ،بدعنوانی وبدامنی ختم کرنے ناکام ہوئی ہیں جماعت اسلامی قوم کامستقبل اور مسائل دیانت داری واخلاص اورنیک نیتی سے حل کرنے وا لی ملک گیر منظم دینی جمہوری انقلابی پارٹی ہے عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔وعدے اعلانات کمیٹیوں کے بجائے حقیقی طور پر لاتعلق لاپتہ افرادکو فی الفورمنظر عام پر لایا جائے اگرمجرم ہیں توجرم ثابت کرنے کیلئے قانون کے حوالے کیاجائے چمن کے مقامی افراد چار مہینوں سے پرامن احتجاج پر ہیں مگر مقتدر قوتیں اور حکمران طبقہ خاموش تماشائی کامنفی کردار اداکرکے عوام کو اشتعال دلاناچاہتے ہیں ۔پاسپورٹ مسئلے کو طاقت دھمکی وپولیس گردی کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔جماعت اسلامی نے اہل بلوچستان بہترین قیادت دینے کیلئے صوبہ بھرمیں نوجوان،اہل،پڑھے لکھے امیدوارنامزدکیے ہیں عوام انشاء اللہ بلوچستان میں حقیقی تبدیلی لانے،مسائل کے حل کیلئے جماعت اسلامی کواعتماددیں گے الیکشن میں عوام آزمائے ہوئے مسلط لاڈلوں کے بجائے جماعت اسلامی کاساتھ دیں تاکہ سلگتے اجتماعی مسائل حل،عوام کوبنیادی حقوق میسراورساحل بارڈر،تجارت،روزگارجماعت اسلامی جیسے عوامی اجتماعی مسائل کے حل کی راہ ہموارہوجائیں